vni.global
Viral News International

پانچواں ون ڈے، نیوزی لینڈ کی فتح، پاکستان نے سیریز 4-1سے جیت لی

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 میچز کی سیریز کے آخری ون ڈے میں47 رنز سے شکست دے دی، البتہ گرین شرٹس نے سیریز 4-1 سے اپنے نام کرلی۔

کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کے 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 252 رنز بناسکی، افتخار احمد 94 اور سلمان علی آغان 57 رنز بناکر نمایاں رہے۔

کراچی میں کھیلے گئے آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیتا اور بابر اعظم کو بولنگ کی دعوت دی۔

کیویز کی پوری ٹیم 50 ویں اوور میں 299 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ول ینگ 87 اور کپتان ٹام لیتھم 59 رنز بناکر نمایاں رہے۔

آخری ون ڈے کے لیے پاکستان کی جانب سے شان مسعود، فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان، افتخار احمد، سلمان علی آغا، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، وسیم جونیئر اور حارث رؤف ٹیم کا حصہ ہیں۔

نیوی لینڈ کی ٹیم میں کپتان ٹام لیتھم ، وِل ینگ ، ٹام بلنڈل ، ہینری نکلز ،کول مکونچی، مارک چیپمین ، ایڈم ملنے ، ہینری شپلے ، ایش سوڈھی اور میٹ ہینری شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کی اننگز

سیریز کے آخری ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو 32 کے مجموعی اسکور پر ٹام بلنڈل 15 رنز بناکر محمد وسیم کا شکار بنے۔

ایک وکٹ گرنے کے بعد ول ینگ اور ہینری نکولس کے درمیان 51 رنز کی شراکت داری بنی لیکن پھر نکولس بھی 23 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،اس کے بعد کپتان ٹام لیتھم اور ینگ  ٹیم کا اسکور 157 رنر تک لے گئے لیکن پھر ول ینگ 87 رنز بناکر شاداب کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

کپتان ٹام لیتھم بھی 59 رنز کی اننگز کھیل کر چلتے بنے، اس کے علاوہ مارک چیپمین نے 43، مک کونکی نے 26 اور رویندرا 28 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 299 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، شاداب اور اسامہ میر نے 2،2 جبکہ حارث رؤف اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ لی۔

واضح رہے کہ گرین شرٹس کو 5 میچز کی سیریز میں 4 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، اگر پاکستان آج کا میچ جیت جاتا ہے تو قومی ٹیم کی ون ڈے میں پہلی پوزیشن برقرار رہے گی، بصورتِ دیگر پاکستان پہلی پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔

اس کے علاوہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم آج اپنا 100 واں ون ڈے میچ کھیل رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.