vni.global
Viral News International

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ منسوخ کرنے پر صدر عارف علوی بھی بول پڑے

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے دورہ منسوخ کرنے پر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ منسوخی کی بنیاد صرف ایک جھوٹی خبر بنی ،پاکستانی قوم نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا۔

اسلام آباد میں لیڈر ان اسلام سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممکت کا کہنا تھا کہ انسان کسی نہ کسی جگہ جانبداری کا مظاہرہ کرتاہے ،ہم یہ سمجھ رہے تھے کہ امریکہ ویتنام کی جنگ سے سبق سیکھ چکا تھا ، کورونا کے دوران پاکستان نے بہترین حکمت عملی اپنائی ، کوئی بھی قوم صرف وسائل کی بنیاد پر ترقی نہیں کر سکتی ۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ ہمیں کہا جا رہا تھا کہ قوم ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کرے گی ، کورونا کے دوران دنیا نے دیکھا کہ پاکستانی مضبوط قوم ہیں ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.