vni.global
Viral News International

نیوزی لینڈکرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، نیوزی لینڈ کا برصغیرکا دورہ فروری کے اوائل میں ختم ہوگا۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان میں رواں سال دسمبر اور جنوری 2023 میں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئندہ سال اپریل میں وائٹ بال سیریز کے لیے دوبارہ پاکستان آئے گی۔

خیال رہےکہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان وائٹ بال سیریز 30 نومبر کو ختم ہوگی، کیوی ٹیم نے بھارت میں بھی مختصر دورانیے کی سیریز کھیلنا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.