vni.global
Viral News International

ملک میں سیاسی سرگرمیاں تیز،مولانا فضل الرحمان متحرک

اسلام آباد:  اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی وزیر اعظم شہباز شریف کے بعد سابق صدر آصف زرداری سے بھی ملاقات طے ہو گئی۔

مولانا فضل الرحمان کچھ ہی دیر میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے، ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے امور زیر غور آئے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی طرف سے ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم کے حصہ نہ لینے کا فیصلہ تاحال برقرار ہے، اس سلسلہ میں پی ڈی ایم خیبر پختونخوا اور پنجاب کی سیاسی حکمت عملی پر اتحادیوں کی مشاورت بھی جاری ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.