vni.global
Viral News International

فیفا کی نئی رینکنگ،ارجنٹائن کی پہلی پوزیشن،پاکستان کا 195نمبر

فیفا کی تازہ عالمی رینکنگ میں ارجنٹائن کی ٹیم 6 سال بعد پہلی پوزیشن پر آگئی۔

پانامہ اور کیوراساو کے خلاف فرینڈلی میچز جیت کر ارجنٹائن دوسری سے پہلی پوزیشن پر آگیا۔

تازہ ترین رینکنگ میں ارجنٹائن نے برازیل سے پہلی پوزیشن چھین لی اور برازیل دو درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلا گیا جبکہ فرانس فیفا کی نئی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر ہے۔

پاکستان فٹبال ٹیم تازہ فیفا رینکنگ میں 195 ویں پوزیشن پر ہے۔پاکستان کے ہمسایہ ممالک بھارت رینکنگ میں 106ویں اور افغانستان 155ویں نمبر پر ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.