شاہین انجرڈ نہ ہوتے تو فائنل اور دلچسپ ہونا تھا، ٹنڈولکر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا جہاں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان نے پہلےکھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹ پر137 رنزبنائے جواب میں انگلینڈ نے 138 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹ پر پورا کردیا۔
فائنل میچ کے بعد سابق بھارتی لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے انگلش ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پرمبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ میچ کافی سنسنی خیز رہا۔ اگر شاہین شاہ انجرڈ نہ ہوتے تو فائنل اور بھی دلچسپ ہونا تھا۔
Congratulations England on winning your 2nd @T20WorldCup. 🏆
Fantastic achievement. 👏🏻It was a closely fought final and would’ve been even more interesting had Afridi not been injured.
What a roller coaster of a World Cup. #T20WorldCupFinal pic.twitter.com/1rNyFO7L7T
— Sachin Tendulkar (@sachin_rt) November 13, 2022
ورلڈکپ کے فائنل میں اہم مرحلے میں شاہین آفریدی اپنا اوور مکمل نہ کرسکے تھے۔ شاہین آفریدی 16 ویں اوور کی ایک گیند کراکر میدان سے باہر چلے گئے جس کے بعد باقی اوور افتخار احمد نے مکمل کیا۔