vni.global
Viral News International

دبئی: پاک افغان کھلاڑیوں کی باجماعت نماز ادا کرنے کی ویڈیو وائرل

 پاکستان دیگر ٹیموں کے ساتھ دبئی میں 27 اگست کو شروع ہونے والے ٹی 20 ایشیا کپ 2022 سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں قومی کرکٹ ٹیم اور افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ٹریننگ سیشن کے دوران ایک ساتھ نماز ادا کرتے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں بشمول محمد رضوان، فخر زمان، بیٹنگ کوچ محمد یوسف، افغانستان کے کپتان محمد نبی اور دیگر کو اگلی صف میں کھڑے ہوکر نماز ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی جس میں پاکستانی اور افغان کھلاڑیوں ایک دوسرے کے ساتھ گلے ملنے کے بعد خوش گپیوں میں مصروف دکھائی دیئے۔

 

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.