vni.global
Viral News International

حکومت کا اتحادیوں سے پھر رابطوں کا فیصلہ، وزیراعظم اور پرویز الٰہی کی ملاقات کا امکان

لاہور: حکومت نے اتحادیوں سے رابطوں کا ایک اور دورشروع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی شخصیات (ق) لیگ، ایم کیوایم اور بلوچستان عوامی پارٹی سے دوبارہ رابطے کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کی پرویز الٰہی سے ملاقات  کا امکان ہے اور  حکومتی شخصیات کی جانب سے دونوں کی ملاقات کرائے جانے کا امکان ہے جس کے لیے کوششیں جاری  ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آج حکومتی شخصیات دوبارہ مسلم لیگ (ق) سے رابطہ کریں گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.