بائیک پر نہیں تو بیوی پر رحم کریں’، شہزاد رائے کا آبادی کنٹرول کرنے کیلئے منفرد پیغام
پاکستان کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے ملک کی آبادی کنٹرول کرنے پر مرد حضرات کے لیے دلچسپ پوسٹ شیئر کی ہے۔
شہزاد رائے کی منفرد پوسٹ پر سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں، تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہزاد رائے موٹرسائیکل پر سوار ہیں جب کہ ان کے ساتھ ہی 5 بچے اور ایک خاتون بھی ہیں۔
گلوکار نے ان تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ‘ بائیک پر نہیں تو اپنی بیوی پر ہی رحم کرلیں‘۔
شہزاد رائے نے مشورہ دیا کہ ‘اپنی فیملی چھوٹی رکھیں اور بچوں کو ان کے حقوق دیں’۔
شہزاد رائے نےانسٹا اسٹوری بھی شیئر کی جس میں وہ مسافر بس کی چھت پر بیٹھے ہیں اور ہیش ٹیگ میں انہوں نے ‘ ورلڈ پاپولیشن ڈے’ لکھا۔
واضح رہے کہ رواں برس 11 جولائی کو ورلڈ پاپولیشن ڈے تھا جس پر اقوامِ متحدہ نے دنیا بھر کی آبادی سے متعلق رپورٹ جاری کی۔
رپورٹ کے مطابق دنیا کی آبادی 15 نومبر 2022 تک 8 بلین تک جا پہنچے گی۔