vni.global
Viral News International

امریکہ کا پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی سکیورٹی پراطمینان کا اظہار

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی سکیورٹی سے مطمئن ہیں، پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدنت پٹیل نے نیوز بریفنگ کے دوران مزید کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادری سے اپنے معاہدے پورے کررہا ہے، امریکا ہمیشہ ایک محفوظ اور خوشحال پاکستان کو اپنے مفادات کے لیے اہم سمجھتا ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ طویل مدتی تعاون کی قدر کرتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر نے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے غیر محفوظ ہونے کا بیان دیا تھا جس پر پاکستان نے امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے ڈی مارش دیا تھا، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخارجہ نے بھی شدید ردعمل ظاہر کیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.