اروشی نے بھی نسیم شاہ کے ساتھ شیئر ویڈیو پر خاموشی توڑ دی
قبل ازیں گزشتہ روز نوجوان پیسر نسیم شاہ نے اداکارہ کے اکاؤنٹ سے شیئر ہوئی ویڈیو پر بات کرتے ہوئے ردعمل دیا تھا کہ مجھے نہیں معلوم اروشی روٹیلا کون ہیں، میں تو گراؤنڈ میں کھیلتا ہوں، لوگ ویڈیوز وغیرہ بھیجتے ہیں۔
ایشیاکپ میں پاک بھارت میچ کے بعد اروشی روٹیلا کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ویڈیو اسٹوری پوسٹ کی گئی تھی، جس میں اداکارہ کو نسیم شاہ پر فریفتہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔