vni.global
Viral News International

روسی صدر ولادمیر پیوٹن قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے؟

روس کے صدر ولادمیر  پیوٹن ممکنہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولادمیر پیوٹن پر قاتلانہ حملے کی خبر جنرل جی وی آر ٹیلی گرام چینل کی جانب سے دی گئی تاہم یہ اطلاعات فراہم نہیں کی گئیں کہ روسی صدر پر قاتلانہ حملہ کب ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی صدر کی لیموزین گاڑی کا بائیں جانب کا اگلا ٹائر زوردار دھماکے سے پھٹا جس کے فوری بعد گاڑی سے دھواں نکلنا شروع ہو گیا تاہم گاڑی کو محفوظ طریقے سے سائیڈ پرلگایا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق غیر مصدقہ ذرائع کا بتانا ہے کہ روسی صدر کی گاڑی پر حملہ کیا گیا تھا تاہم سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں صدر ولادمیر پیوٹن محفوظ رہے تاہم اس واقعے کے بعد کئی گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.