ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین کے بعد ان کی صاحبزادی کو قومی پرچم پیش کیا گیا
محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی تدفین کے بعد ان کی بڑی صاحبزادی کو پاکستانی پرچم پیش کیا گیا۔
ڈاکٹر عبد القدیر خان کی تدفین کے وقت ان کی بڑی صاحبزادی کو پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے پاکستانی پرچم پیش کیاگیا ہے۔
تصویر میں ایٹمی سائنسدان کی بڑی صاحبزادی کو پاک فوج کے جوان سے پرچم وصول کرتے اور بعد ازاں پرچم کو چومتے دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز علی الصبح محسن پاکستان اور نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو سرکاری اعزاز کے ساتھ اسلام آباد کے ایچ 8 قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔