vni.global
Viral News International

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین کے بعد ان کی صاحبزادی کو قومی پرچم پیش کیا گیا

محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی تدفین کے بعد ان کی بڑی صاحبزادی کو پاکستانی پرچم پیش کیا گیا۔

 ڈاکٹر عبد القدیر خان کی تدفین کے وقت ان کی بڑی صاحبزادی کو پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے پاکستانی پرچم پیش کیاگیا ہے۔

تصویر میں ایٹمی سائنسدان کی بڑی  صاحبزادی  کو پاک فوج کے جوان سے پرچم وصول کرتے  اور بعد ازاں پرچم کو چومتے  دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز علی الصبح  محسن پاکستان اور نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو سرکاری اعزاز کے ساتھ اسلام آباد کے ایچ 8 قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.