vni.global
Viral News International

پاکستان میں سونا فی تولہ مزید مہنگا ہوگیا

کراچی:  ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے باعث سونے کی قیمت بھی 2 دن میں ہزاروں روپے بڑھ گئی۔

ڈالر میں اضافہ کے بعد سونے کی قیمت میں دوسرے روز 6500 روپے فی تولہ کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 9 ہزار روپے ہو گئی۔

سونے کی فی 10 گرام قیمت میں 5574 روپے کا اضافہ ہوا جس سے سونے کی فی 10 گرام قیمت 1 لاکھ 79 ہزار 184 روپے ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 2 ڈالر گھٹ کر 1936 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں قیمت مزید بڑھ گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.