پانچ سال کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز
Coronavirus, flu or measles vaccine concept. Medic, doctor or nurse with vaccine vial and syringe. Mature European female tech in face mask, glasses, disposable hat, gloves and protective white gown.
اسلام آباد:کورونا سے تحفظ کیلئے ملک بھر میں 5 سے 11 سال کی عمر تک کے بچوں کو ویکسین لگانے کا آغاز ہوگیاہے۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں 5 سے 11 سال کی عمر تک کے بچوں کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے ویکسین تمام مراکز پر بلکل مفت دستیاب ہے۔
این آئی ایچ کی جاری کردہ ہدایات میں بتایا گیا ہے کہ بچوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی دوسری خوراک 21 دن بعد لگوائی جائیں جبکہ دونوں خوراکوں کے درمیان 56 دن سے زیادہ کا وقفہ نہ ہو۔
دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 90 مثبت کیسز سامنے آئے جس میں 89 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔