vni.global
Viral News International

وفاق نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کو معطل کر دیا

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کو معطل کر دیا ہے۔

وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کی معطلی کا نوٹی فکیشن  جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مزید احکامات کے آنے تک غلام محمد ڈوگر کی معطلی فوری نافذ العمل ہوگی۔

WhatsApp Image 2022-11-05 at 9.35.26 PM

ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور گزشتہ روز گورنر ہاؤس کو سیکورٹی دینے میں مکمل ناکام رہے۔

وفاقی حکومت کی طرف سے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر پر پولیس کو سیاسی بنانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے وفاق کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی سی پی او لاہور بہتر انداز میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور ہم وفاقی حکومت کے احکامات کو نہیں مانتے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاق کی جانب سے سی سی پی او لاہور کو معطل کیے جانے پر بڑوں نے سر جوڑ لیے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.