vni.global
Viral News International

محسن حسن بٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کا چارج سنبھال لیا

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایمانداری، فرض شناسی اور قانون کی عمل داری کو  یقینی بنایا جائے گا، پبلک سروس ڈیلیوری بہتربنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کریں گے۔

ڈی جی ایف آئی اے نے مزید کہا کہ سائبر کرائمز جیسے چیلنجز کنٹرول کرنا اولین ترجیح ہوگی، کسی کوبھی شہریوں کی عزت وقار مجروح کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، جعلی، قابل اعتراض ،نفرت آمیز مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے مؤثرحکمت عملی اپنائی جائے گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.