vni.global
Viral News International

سویڈن کے جعلی رہائشی کارڈز پر 16 سو افغانیوں کو پاکستانی ویزے جاری ہونے کا انکشاف

اسلام آباد: سویڈن کے جعلی رہائشی کارڈز پر 16 سو افغانیوں کو پاکستان کے ویزے جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق 16 سو افغانیوں کو پاکستانی مشن سویڈن سے ویزے جاری ہوئے، وزارت خارجہ نے سویڈن کے جعلی رہائشی کارڈز پر پاکستانی ویزے جاری ہونے پر انکوائری شروع کردی۔

وزارت خارجہ نے جعلی رہائشی کارڈز پر جاری ہونے والے ویزے منسوخ کر دیئے، تمام سفارتخانوں میں افغانیوں کے ویزے تاحکم ثانی بند کر کے کسی افغان شہری کو ویزا جاری نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.