vni.global
Viral News International

بڑے ملکوں کا کِیا دھرا پاکستان بھگت رہا ہے،انتونیو

یو این کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ روایتی ایندھن کا استعمال بڑے ملکوں نے کیا، اُن کا کیا دھرا پاکستان اور دیگر ترقی پذیر ممالک بھگت رہے ہیں۔

سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس نے وزیرِ اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر یو این سیکریٹری جنرل نے عالمی اپیل کی کہ دنیا توانائی کے متبادل ذرائع پر سرمایہ کاری کرے، یہ پاگل پن اب بند کیا جائے۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ قدرت سے جنگ ختم کی جائے، سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس ہے۔ عالمی برادری کو اس مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے کیلئے آگے آنا ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.