اسحاق ڈارکا سودی نظام کے خاتمے کا عزم
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس عزم کو دہرایا ہے کہ پانچ سالوں میں ملک سے سودی نظام کا خاتمہ کر دیاجائے گا اور اسلامک فنانسنگ رائج ہو جائے گی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت وفاقی شریعت عدالت کے انسدادِ ربا فیصلے پر عمل درآمد کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔
Federal Finance Minister Senator Mohammad Ishaq Dar chaired the Ist Steering Committee meeting on implementation of Federal Shariat Court (FSC)’s judgment on Riba and expressed commitment of the Government to promote Islamic finance and eliminate interest based system (1/2)… pic.twitter.com/yiaJwx3P2n
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) January 27, 2023
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ نے گورنر اسٹیٹ بینک کی سود سے پاک اسلامک فنانسنگ سسٹم کے عمل درآمد کے روڈ میپ کی تیاری کی کوششوں کو سراہا۔
وزیر خزانہ نے اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی طرف سے وفاقی شریعت عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کو بھی سراہا۔
وزیر خزانہ نے حکومت کی اسلامی فنانس کو فروغ دینے کی ترجیح پر زور دیا۔ وزیر خزانہ نے کمیٹیوں میں اسلامی قانون کے ماہرین کو بھی رکھنے پر زور دیا اور اضافی سکوک بانڈز جاری کرنے کیلئے علماء اور اسلامی دانشوروں سے مشورہ کرنے پر بھی زور دیا۔
انہوں نے وفاقی شریعت عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے شرکاء کو وفاقی شریعت عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کے روڈ میپ پر بریفنگ دی۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ فیصلے پر عمل درآمد کیلئے پانچ ورکنگ گروپس قائم کیے گئے ہیں۔