کسانوں کا مہنگی بجلی و کھاد کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا
اسلام آباد: کسان اتحاد کی جانب سے مہنگی بجلی و کھاد کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، مظاہرین تمام رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد میں داخل ہو گئے اور دھرنا دے دیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو ڈی چوک کی طرف جائیں گے۔ کسان اتحاد کی جانب سے وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ کسان اتحاد ریلی جی ٹی روڈ کے راستے اسلام آباد داخل ہوگئی۔
اسلام آباد میں کسانوں کا سونامی !
کسانوں نے کنٹینر ہٹا کر اسلام آباد میں داخل ہو گئے.
کسانوں کے مطالبات جب تک پورے نہیں کیے جاتے کسان دھرنا دے گے، کسان اتحاد۔ ہمارا لفافہ میڈیا یہ کیوں نہیں دکھا رہا؟ #AudioLeaks #FarmerProtest pic.twitter.com/qNInZHsHdi— Bilal Khan (@BilalKhan78) September 29, 2022
مظاہرین نے کمپلکیس چوک پر دھرنا دے دیا۔ انتظامیہ نے متعدد بار مذاکرات کی کوشش کی تاہم تاحال حکام کامیاب نہ ہو سکے۔ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین کو متبادل جگہ کی بھی پیشکش کی گئی تاہم وہ دھرنے پر مصر ہیں۔
کسانوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں شامل اضافی ٹیکس کو فی الفور ختم کیا جائے اور بلیک میں کھاد بیچنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
کسانوں کا قافلہ اسلام آباد میں داخل
ہم جھکے نہ کبھی ظلم کے سامنے
ہم ہیں کوہ گراں اپنا ماضی گواہ#کسان_قوم_کا_محسن pic.twitter.com/5J1yZ3hr5p— Haniya khan PTI (@NaniyaKPTI) September 29, 2022
مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم ڈی چوک کی طرف جائیں گے اور دھرنے پر ہی رہیں گے۔