vni.global
Viral News International

نواز شریف کو پی ٹی آئی کچلنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے،عمران خان

لاہور:  سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان تحریک انصاف کو کچلنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جب علی امین کو اغوا کیا گیا تو ڈی پی او نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیشن جج کو بتایا کہ وہ توہین عدالت کا چارج لیں گے مگر علی امین کو حراست میں ضرور لیں گے کیوں کہ “اوپر سے” احکامات آئے ہیں، آج میرے سکیورٹی انچارج افتخار گھمن کو اغوا کر لیا گیا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا ہے کہ یہ سب لندن پلان کا حصہ ہے جہاں نواز شریف کو پی ٹی آئی کو کچلنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، لہٰذا اب میرے قریبی لوگوں، میری قیادت کے ساتھ، آئین اور قانون کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان بھر میں ہراساں کیا جا رہا ہے، اغوا کیا جا رہا ہے، تشدد کیا جا رہا ہے اور شرمناک مقدمات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.