vni.global
Viral News International

عمران خان حملہ کیس، پی ٹی آئی نے مقدمے کے اندراج کی درخواست دیدی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملہ کیس میں مقدمہ اندراج کے لیے درخواست دائر کردی۔

 عمران خان قاتلانہ حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما تھانہ سٹی وزیر آباد میں مقدمہ اندراج کے لیے درخواست دائر کی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، نوید نامی شخص اور سیکیورٹی ادارے کے اعلیٰ افسر کو نامزد کیا گیا ہے۔

درخواست عمران خان کے قریبی عزیز زبیر نیازی کی جانب سے دائر کی گئی جس میں واقعے کا ذمہ دار سیکیورٹی ادارے کے اعلیٰ افسر سمیت تین ملزمان کو قرار دیا گیا ہے۔

تھانہ سٹی وزیرآباد کے حکام نے درخواست وصول کرلی تاہم اس کو ڈائری نمبر نہیں دیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.