vni.global
Viral News International

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں بیٹی کی پیدائش

بالی وڈ کی مایا ناز جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اتوار کی صبح بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اداکارہ کو ڈیلیوری کے لیے اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے جب کہ کچھ دیر قبل عالیہ نے  بیٹی کی پیدائش کی اطلاع خود انسٹاگرام پر  دی۔

عالیہ بھٹ نے اپنی پوسٹ میں ایک کارڈ شیئر کیا جس پر درج تھا کہ ‘ہماری زندگی کی بہترین خبر آگئی’۔

اداکارہ نے بتایا کہ ‘اب ہم والدین بن چکے ہیں، ہماری بیٹی ہمارے پاس آگئی ہے’۔

عالیہ بھٹ کی انسٹاگرام پوسٹ پر بالی وڈ انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے مبارکباد پیش کی جب کہ مداحوں کی جانب سے بھی نیک خواہشات کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ نے رواں برس جون میں بچے کی متوقع آمد کا اعلان کیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.