vni.global
Viral News International

دعا زہرا کے شوہر ظہیر کی 14 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور

لاہور ہائیکورٹ نے دعا زہرا کے شوہر ظہیر کی 14 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم نے ظہیر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے وکیل سے استفسارکیا کہ کب کی ایف آئی آر درج ہے؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ 16 اپریل کو اغوا کی ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

جسٹس عالیہ نیلم نے وکیل سے پھر سوال کیا کہ تو ابھی تک آپ کیا کر رہے ہیں، آپکو کیسے پتا چلا پولیس انہیں گرفتار کرنا چاہتی ہے؟ وکیل نے جواب نے دیا کہ تفتیشی افسر کا بیان ہے کہ وہ معاملے کو ری انویسٹی گیٹ کر رہے ہیں، خدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کر لے گی، لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ حفاظتی ضمانت منظور کرے تا کہ متعلقہ عدالت سے عبوری ضمانت لی جا سکے۔

عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد 14 جولائی تک ظہیر کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.