vni.global
Viral News International

خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل ،سمری ہفتے کو بھیجیں گے: بیرسٹر سیف

پشاور:  خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر علی سیف نے کہا ہے کہ کے پی کے اسمبلی کی تحلیل کی سمری ہفتے کو گورنر کو بھیجیں گے۔

ترجمان صوبائی حکومت بیرسٹر علی سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل کیلئے ایڈوائز آج گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کو نہیں بھیجی جائے گی۔

واضح رہے خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل فوری طور پر ممکن نہیں وہاں اپوزیشن کی جانب سے ریکوزیشن جمع کی گئی ہے، ریکوزیشن پر 42 ارکان اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔

سیکرٹری اسمبلی نے مزید کہا کہ آئندہ ہفتے میں اسمبلی اجلاس طلب کیا جانا متوقع ہے، آئینی ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ ریکوزیشن جمع ہونے کے بعد اسمبلی تحلیل نہیں کی جاسکتی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.