vni.global
Viral News International

این اے 245 پرضمنی انتخاب:پی ٹی آئی امیدوار کو برتری حاصل

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 پرضمنی انتخاب کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

حلقہ این اے 245 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے شروع ہوا جو کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہا۔

ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے۔

این اے 245 کے 263 میں سے 243 پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محمود مولوی 27539 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ ایم کیو ایم امیدوار معید انور 11875ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار محمد احمد رضا نے 8691 ووٹ حاصل کیے۔

اس کے علاوہ آزاد امیدوار فاروق ستار 3169 اور پی ایس پی کے امیداوار حفیظ الدین کو 1025 ووٹ ملے۔

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو مدمقابل ایم کیو ایم کے معید انور  سے 15664 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.