vni.global
Viral News International

عریاں فوٹو شوٹ معاملہ: رنویر سنگھ نے پولیس سے دو ہفتے کی مہلت مانگ لی

عریاں فوٹو شوٹ معاملے پر پولیس کے نوٹس کے جواب میں رنویر سنگھ نے  پیش ہونے کیلئے دو ہفتے کی مہلت مانگ لی۔

ممبئی کی چیمبور پولیس کی جانب سے رنویر سنگھ کو 22 اگست کے روز  پولیس کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کے جواب میں رنویر سنگھ نے  ایک خط کے ذریعے  پولیس حکام سے پیشی کیلئے 2 ہفتے کی مہلت مانگ لی ہے۔

رنویر سنگھ نے حکام کے نام  اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ 22 اگست کو پولیس کے سامنے پیش نہیں ہو سکتے ہیں اس لیے انہیں پیشی کیلئے دو ہفتے کی مہلت دی جائے۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق رنویر کی جانب سے مہلت طلب کیے جانے کے بعد اب پیشی کی نئی تاریخ کے تعین کے بعد انہیں پولیس کے سامنے پیش ہونے کیلئے طلب کیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.