vni.global
Viral News International

ایم کیو ایم کا وفاقی حکومت سے علیحدگی کا امکان

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ارکان قومی اسمبلی سے استعفے طلب کرلیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بہادرآباد میں ہونے والے رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ایم کیو ایم نے وفاقی کابینہ اور حکومت سے علیحدگی اور دیگر آپشنز پر غور کیا۔۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو اہم کی سینئر قیادت نے آج رات ہی اہم ہنگامی اجلاس طلب کر لیا جو کچھ ہی دیر بعد شروع ہو جائے گا، کہا جا رہا ہے کہ آج رات ہی ایم کیوایم وفاقی حکومت میں رہنے یا نا رہنے کا فیصلہ کر لے گی کیونکہ وفاقی وزراء اور ارکان اسمبلی نے اپنے استعفی جمع کرا دیئے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کیلئے بیشتر رابطہ کمیٹی ارکان بہادر آباد مرکز پہنچ گئے، تمام ارکان کی شرکت مکمل ہوتے ہی اجلاس شروع ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے بلدیاتی الیکشن میں حلقہ بندیوں بارے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن الیکشن کمیشن کی جانب سے مطالبہ مسترد ہونے کے بعد ایم کیو ایم قیادت کی جانب سے وفاقی حکومت سے علیحدگی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.