vni.global
Viral News International

وزیراعظم ہاؤس اور آفس کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

قومی سولر انرجی پالیسی کا اعلان یکم اگست کو کیا جائے گا تاہم پالیسی کا نفاذ مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری سے مشروط

 ملک میں جاری توانائی بحران پر قابو پانے کے اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے وزیراعظم ہاؤس اور وزیراعظم آفس کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت انرجی ٹاسک فورس کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملک میں شمسی توانائی کے منصوبے شروع کرنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی سولر انرجی پالیسی کا اعلان یکم اگست کو کیا جائے گا تاہم پالیسی کا نفاذ مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری سے مشروط ہو گا۔

شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیرِاعظم ہاؤس اور وزیرِاعظم آفس کو ایک ماہ کے اندر شمسی توانائی پر منتقل کر دیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو سستی اور ماحول دوست بجلی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ ملک کو توانائی کے شعبے میں خودکفیل بنائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.