vni.global
Viral News International

توشہ خانہ فوجداری کیس میں سماعت بغیر کارروائی 3 مئی تک ملتوی

اسلام آباد:  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں آج توشہ خانہ فوجداری کیس کی ہونے والی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے  ملتوی کی گئی ہے ،  آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے  پر دلائل دیئے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن اور عمران خان کے معاون وکلاء بیرسٹر گوہر علی خان اور خالد چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔

نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے 3 مئی تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے شامل تفتیش نہ ہونے پر نیب کو قانون کے مطابق کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹاد ی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.