vni.global
Viral News International

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلےکے شدید جھٹکے

ملک کے وسطی اور شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور گردو نواح کے علاوہ مری،لاہور، گوجرانوالا، جہلم، حافظ آباد، چیچہ وطنی، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، شکر گڑھ، ظفروال، سیالکوٹ اور اطراف کے علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے سوات، صوابی اور گردونواح میں محسوس کیے گئے۔

آزادکشمیر میں مظفرآباد، دھیرکوٹ، سماہنی، باغ ، وادی نیلم اور گردونواح  میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز مشرقی کشمیر تھا، زلزلہ 1 بجکر 4 منٹ پر آیا۔

یورپی زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہےکہ زلزلےکامرکزبھارت میں پٹھان کوٹ سے 99 کلومیٹر دور تھا۔

زلزلے کے باعث  لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے خوفزدہ ہوکر گھروں اور دفا تر سے باہر نکل آئے۔

ادھرپروونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے  صوبے بھر کی انتظامیہ سے نقصانات کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبائی کنٹرول روم سے تمام تر صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے ہدایت کی ہےکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے تیار  رہیں، انتظامیہ عملےکو الرٹ رکھے اور  بروقت ریسپانس یقینی بنائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں بھی  زلزلےکےجھٹکے محسوس کیے گئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلےکے جھٹکے بھارت کے شمالی علاقوں میں بھی محسوس کیےگئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.