چوہدری پرویز الٰہی تحریک انصاف کے صدر مقرر
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو تحریک انصاف کا صدر مقرر کردیا گیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے دستخطوں سے پرویز الٰہی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
رجیم چینج کے بعد سے اب تک چئیرمین عمران اور پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے والے چوہدری پرویز الہی پاکستان تحریک انصاف کے صدر مقرر ۔
نوٹیفکیشن جاری ! pic.twitter.com/BUiZIwSOWl— PTI (@PTIofficial) March 7, 2023
فواد چوہدری نے عمران خان کی جانب سے نوٹیفکیشن کی کاپی پرویزالٰہی کو پیش کی۔ چوہدری پرویزالٰہی نے عمران خان سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ عمران خان نے جو اعتماد کیا اس کیلئے شکرگزار ہوں، عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر آئین اور قانون کی سربلندی کی جدوجہد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں آئین اورقانون اورعام آدمی کی جنگ لڑ رہے ہیں، عمران خان کا راستہ روکنا حکومت کے بس کی بات نہیں وہ عوام کے دلوں میں بس چکے ہیں، ملک میں ہونے والا ہر سروے اور ہر ضمنی الیکشن عمران خان کی مقبولیت کی گواہی دے رہاہے۔