vni.global
Viral News International

پاکستان ریلوے سٹیشنز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزارت ریلوے نے مالی خسارے سے بچنے کے لیے ریلوے سٹیشنز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع وزارت ریلوے کے مطابق معاشی خسارے کو کم کرنے کیلئے سکریپ کی فروخت سمیت اہم اقدامات پہلے ہی زیر غور ہیں، پہلے مرحلے میں لاہور اور کراچی کے ریلوے جنکشنز کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔

وزارت ریلوے کے مطابق لاہور اور کراچی کے علاوہ باقی جنکشنز کو بھی مرحلہ وار شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا، واضح رہے کہ وزارت ریلوے کو روزانہ کی بنیاد پر ساڑھے چار کروڑ خسارے کا سامنا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.