vni.global
Viral News International

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے ایک مرتبہ پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ آج رات پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرنا ہوتا ہے تو وزیراعظم شہباز شریف کی اجازت سے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کے کسی بھی ایٹم کی قیمت نہیں بڑھے گی، پٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل اور کیروسین آئل کی قیمتیں برقرار رہیں گی، 16 نومبر سے 30 نومبر تک وہی قیمتیں ہوں گی جو آج نافذالعمل ہیں۔

پٹرول کی موجودہ  فی لٹر قیمت 224 روپے 80 پیسےہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 235 روپے 30 پیسےمٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 83 پیسےاورلائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 197 روپے 28 پیسے ہے ۔

اس سے قبل 31 اکتوبر کو بھی وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ حکومت نے پیٹرول، ڈیزل، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں رد بدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسحٰق ڈار نے واشنگٹن سے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ وزرات خزانہ میں اوگرا کی سمری مل چکی ہے اور میرے ساتھ یہاں واشنگٹن میں پہنچائی گئی ہے اور میں نے دیکھا ہے۔ سمری میں ‘پیٹرول میں معمولی کمی جبکہ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سے تبادلہ خیال کیا ہے۔مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے چاروں مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کریں گے اور 31 اکتوبر 2022 تک یہی قیمتیں جاری و ساری رہیں گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.