کراچی میں بارش اور سردی کی شدید لہر کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں کراچی میں بارش کی پیشگوئی کردی
APP02-01
KARACHI: January 01 - People sitting around wooden fire to keep them warm during chilled weather in city. APP Photo by M. Saeed Qureshi
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق مغربی سسٹم 25 دسمبرکوبلوچستان سے ملک میں داخل ہوسکتا ہے، اس سسٹم کے تحت کراچی میں 26 اور 27 دسمبر کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ کراچی 28 دسمبر سے سردی کی لہر کی لپیٹ میں رہے گا، اس سسٹم کے تحت درجہ حرارت 9 سے 10 تک رہ سکتا ہے جب کہ سردی کی یہ لہر 5 جنوری تک جاری رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، چمن، خیبرپختونخوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔