vni.global
Viral News International

نیپال طیارہ حادثہ میں ہلاک مسافر کی فیس بک لائیو ویڈیو وائرل

کھٹمنڈو: نیپال طیارہ حادثے میں 72 میں سے 68 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جب کہ ایک مسافر کی لائیو فیس بک ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی جس میں طیارہ گرنے اور اس میں خوفناک آگ بھڑکنے کے ہولناک لمحات بھی عکس بند ہوگئے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال کے طیارے کا ایک بدقسمت مسافر حادثے کے وقت فیس بک لائیو تھا اور اپنی منزل مقصود کے قریب پہنچنے پر خوش گوار احساسات کا اظہار کررہا تھا۔

اسی دوران اچانک طیارہ زمین بوس ہوجاتا ہے اور اس میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھتی ہے۔ یہ ہولناک مناظر اور دل سوز چیخ و پکار فیس بک لائیو ویڈیو میں محفوظ ہوگئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.