vni.global
Viral News International

بابر،رضوان کی شاندار بیٹنگ،پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف دس وکٹوں سے فتح

کراچی: سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے 200 رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے انگلینڈ کے 10 وکٹوں سے شکست دے دی، کپتان بابراعظم نے کیریئر کی دوسری سنچری بنائی۔

پاکستانی اوپنرز بابراعظم اور محمد رضوان نے 203 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی، کپتان بابراعظم 110 رنز اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 88 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ قومی ٹیم کے اوپنرز انگلش بولرز پر میچ کے شروع سے ہی حاوی رہے۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں دو سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے جبکہ اس سے قبل انہوں نے جنوبی افریقا کیخلاف 122 رنز کی اننگز 2021 میں کھیلی تھی۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے، کپتان معین علی جارحانہ اننگز کھیل کر 55 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

انگلش اوپنرز نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 42 رنز بنائے جس کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے یکے بعد دیگرے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تاہم فاسٹ بولر وکٹوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے میں ناکام رہے۔ الیکس ہیلز 26 رنز اور ڈیوڈ ملان صفر پر آؤٹ ہوئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.