vni.global
Viral News International

اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیخ رشید اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار نہ کرنیکا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاری روکنے کے حکم میں 13 ستمبر تک توسیع کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے توہین مذہب اور پی ٹی آئی لانگ مارچ کے تناظر میں درج مقدمات کیخلاف درخواستوں کی سماعت کی۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد پولیس کو شیخ رشید، فواد چوہدری، قاسم سوری سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کو تیرہ ستمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

مسجد نبوی ؐ میں نعرے بازی کے الزام میں عمران خان، شیخ رشید، فواد چوہدری، شہباز گل، قاسم سوری سمیت پی ٹی آئی کے 150 افراد پر مقدمات درج کیے گئے تھے۔

واقعے پر جہاں سعودی عرب میں کارروائی ہوئی وہیں پاکستان کے مختلف شہروں میں شہریوں کی درخواست پر مقدمات درج کیے گئے تھے۔ درخواست گزاروں نے مسجد نبویؐ واقعے کی ذمہ داری تحریک انصاف کی قیادت پر عائد کی تھی۔

دوسری جانب 25 مئی کو لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ کیس میں عدالت نے شیخ رشید ،اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شہریار آفریدی ،قاسم سوری ودیگر کے خلاف مقدمات درج ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.