vni.global
Viral News International

اتحادی حکومت ممنوعہ فنڈنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچائےگی: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت ممنوعہ فنڈنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچائےگی۔وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلا شک و شبہ ثابت ہو چکا ہے تحریک انصاف فارن ایڈڈ پارٹی ہے۔ فنڈنگ کیس کے فیصلے نے عمران خان کو بے نقاب کردیا ہے، عمران خان نے قوم کے ساتھ ایمانداری، شفافیت اور احتساب کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیا۔

 

انہوں نے کہا آٹھ سال تک عمران نیازی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ رکوانے کے لیے تمام حربے استعمال کیے،عمران نیازی نے ہائی کورٹ میں 9 پٹیشنز دائر کیں اور 50 بار التواکی درخواست دی۔ پانچ سال کے دوران عمران خان نے جان بوجھ کر جھوٹے بیان حلفی جمع کرائے۔

 

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.