کراچی: طالبات نے ہراساں کرنے پر ٹیچر کی پٹائی کردی
کراچی میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات نے ہراساں کرنے پر ٹیچر کی پٹائی کردی۔
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں نمبروں میں اضافے کے لئے دوستی اورتعلقات رکھنے کا مطالبہ کرنے کے والے استاد کی طالبات نے پٹائی کردی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں طالبات کو ہراساں کرنے والے لیکچرار کی چپل سے پٹائی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ طلبا نے بھی لیکچرار کو تشدد بنایا۔
سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی کے استاد کو طالبات کو ہراساں کرنے کے الزام میں طلبہ نے تشدد کا نشانہ بنایا برطرفی کیلئے احتجاج جاری ، طالبات کیمطابق پرچے میں زائد نمبروں کیلئے انہیں منظور احمد کی جانب سے جنسی تعلقات قائم کرنے کا کہا جاتا pic.twitter.com/vy9AgGdSDA
— Faizullah Khan فیض (@FaizullahSwati) September 24, 2022
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات کا موقف ہے کہ لیکچرار طویل عرصے سے نمبروں کے عوض طالبات کو ہراساں کرتے آرہے ہیں۔ طلبا اور طالبات نے لیکچرار کی برطرفی کے لئے مظاہرہ بھی کیا۔
یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر اعظم نے بیان میں کہا کہ طالبات کو ہراساں کرنے والے استاد کو معطل کردیا گیا ہے اور شکایت کو ہراسمینٹ اور ڈسپلنری کمیٹی میں درج کرکے انکوائری شروع کردی گئی ہے۔
ڈاکٹر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ انکوائری ایک ہفتے میں مکمل کرکے نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔جے ایس ایم یو میں ہراسگی کے خلاف مکمل پالیسی موجود ہے۔ہراسگی کے معاملات کو سنجیدگی اور سختی سے نمٹایا جاتا ہے تاکہ طلبہ اور طالبات خود کو محفوظ محسوس کریں۔