vni.global
Viral News International

ٹک ٹاک کا اپنی میوزک اسٹریمنگ سروس شروع کرنے پر غور

ٹک ٹاک سے صارفین کو موجودہ عہد اور ماضی کے گلوکاروں کے کام کو جاننے میں مدد ملتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اب یہ کمپنی اپنی میوزک اسٹریمنگ سروس شروع کرنے پر غور کررہی ہے۔

ٹک ٹاک کی ملکیت رکھنے والی کمپنی بائیٹ ڈانس نے یو ایس پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک آفس میں ‘ٹک ٹاک میوزک’ کے نام سے ایک ٹریڈ مارک کی درخواست جمع کرائی ہے۔

یہ سروس صارفین کو میوزک ڈاؤن لوڈ کرنے، پلے کرنے، شیئر، آڈیو اور ویڈیو لائیو اسٹریم کرنے کی سہولت فراہم کرے گی جبکہ وہ پلے لسٹس کے کور کے طور پر تصاویر بھی اپ لوڈ کرسکیں گے۔

بائیٹ ڈانس کی پہلے ہی ایک میوزک اسٹریمنگ ایپ ریسو موجود ہے مگر یہ صرف بھارت، انڈونیشیا اور برازیل میں دستیاب ہے۔

اس ایپ میں بھی چند ایسے فیچرز موجود ہیں جو ٹریڈ مارک کی درخواست میں درج ہیں۔

اس درخواست کو سب سے پہلے آسٹریلیا میں جمع کرایا گیا تھا اور 9 مئی کو امریکا میں جمع کرایا گیا۔

یہ تو واضح نہیں کہ یہ درخواست ریسو سروس کے لیے جمع کرائی گئی یا بالکل نئی ایپ پر کام کیا جارہا ہے۔

سروس جو بھی ہو مگر کمپنی کو توقع ہے کہ سوشل میڈیا سروسز کو سخت ٹکر دینے کے بعد وہ میوزک اسٹریمنگ سروسز کے لیے بھی مشکل حریف ثابت ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.