vni.global
Viral News International

محسن پاکستان،ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی پہلی برسی

محسنِ پاکستان اور ایٹمی سائنسدان عبد القدیر خان کی آج پہلی برسی منائی جارہی ہے۔

میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا تو ملک و قوم کے ہیرو ٹھہرے تاہم زندگی کا آخری حصہ تنازعات اورپابندیوں کی زد میں رہا۔

ڈاکٹر اے کیو خان ایٹمی سائنسدان نہیں بلکہ میٹالرجسٹ تھے جنہوں نے یورینیم کی افزودگی جیسے پیچیدہ ترین کام کی نگرانی کرکے پاکستان کا ایٹم بم بنانےمیں اپنی ٹیم کے ہمراہ کلیدی کردار ادا کیا۔

 پاکستان 28 مئی 1998 میں بلوچستان کے ضلع چاغی کے پہاڑوں میں دھماکے کرکے ایٹمی قوت بن گیا، اس کے کچھ عرصے کے بعد ڈاکٹر اے کیو خان بھی تنازعات کی زد میں آگئے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان  10 اکتوبر2021میں 85 سال کی عمر میں اسلام آباد میں وفات پاگئے ان کی نماز جنازہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی کئی جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پورے ملک میں سوگوار کی سی  فضا ء قائم تھی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.