vni.global
Viral News International

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: خاتون جج  کو دھمکیوں کےکیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےگئے۔

تھانہ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ نے خاتون مجسٹریٹ زیباچوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کا عکس،ٹوئٹر
عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کا عکس،ٹوئٹر

وارنٹ گرفتاری  تھانہ مارگلہ میں 20 اگست کو درج مقدمے میں جاری کیےگئے، مقدمے میں عمران خان کے خلاف دفعہ 504/506  اور  188/189 لگی ہوئی ہے،عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج مقدمےکا نمبر 407 ہے۔

مقدمے میں دفعہ 506 دھمکی آمیز بیان دینے پر درج کی گئی۔

واضح رہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر خاتون جج کے خلاف دھمکی آمیز بیان کے مقدمے میں عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعہ ختم ہوگئی تھی تاہم مقدمے میں عمران خان نے باقی دفعات میں ضمانت نہیں کروائی تھی،  عدالت نے ملزم عمران خان کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.