vni.global
Viral News International

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا حملہ ، پاک فوج کا جوان شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے میر علی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور امن دشمنوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کا 23 سالہ سپاہی وطن پر قربان ہو گیا۔ سپاہی وحید خان کا تعلق نوشہرہ سےتھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشتگردوں کے مکمل خاتمےکیلئے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.