vni.global
Viral News International

حکومت ملک میں آٹے کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام

کراچی سے خیبر تک آٹے کی قیمتیں آوٹ آف کنٹرول ہوگئیں جس سے روٹی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگی۔

لاہور میں 15 کلو آٹے کا تھیلا 150  روپے مزید منہگا ہوگیا جس سے تھیلے کی قیمت 2050 روپے ہوگئی ہے، 2 ہفتے میں 15 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے تک مہنگا ہوچکا ہے۔

ادھر پشاور میں 20 کلو  فائن آٹے کا تھیلا 2800 روپے سے بڑھ کر 3100 میں فروخت ہورہا ہے اور 20کلو مکس آٹےکے تھیلےکی قیمت 2700 روپے سے بڑھ کر 3 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

حیدرآباد میں بھی  آٹا 160روپے کلو ہوگیا جس کےباعث سستے آٹے کے لیے شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.