vni.global
Viral News International

مسجد الحرام میں آرمی چیف کے ساتھ عام شہریوں کی تصاویر بنانے کی ویڈیو وائرل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی حج کے موقع ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ مسجد الحرام میں موجود ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مسجد الحرام میں لوگوں میں گھل مل گئے اور تصاویر بنوائیں۔

آرمی چیف کو اپنے درمیان دیکھ کر وہاں موجود لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا اوران کے ساتھ تصاویر بنوائیں جب کہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی لوگوں میں گھل مل گئے اور ان سے مصافحہ کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے اپنے درمیان لوگوں سے کہا کہ وہ پاکستان کے لیے دعا کریں جب کہ لوگوں نے بھی جنرل قمر باجوہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.