vni.global
Viral News International

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھال لیا

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں جنرل ساحر شمشاد کے لیے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں تینوں مسلح افواج کے ریٹائرڈ و حاضر سروس افسران بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کو تینوں مسلح افواج کے دستے نے سلامی پیش کی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے گارڈ آف آنر اور مارچ پاسٹ کا جائزہ لیا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.