بھارتی کامیڈین راجو شری واستو چل بسے
ھارت کے معروف کامیڈین و اداکار راجو شری واستو 58 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجو شری واستو کو 10 اگست کو دل کا دورہ پڑنے کے سبب اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں اب تک وہ زیرِ علاج تھے اور اب اہلخانہ کی جانب سے اداکار کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔
راجو شری واستو کو یکم ستمبر کے روز وینٹی لیٹر پر اس وقت منتقل کیا گیا تھا جب ان کا بخار باوجود علاج کے کم نہیں ہو رہا تھا، تاہم آج 21 ستمبر کی صبح انہوں نے دہلی کے اسپتال میں اپنی آخری سانسیں لیں۔
خیال رہے کہ راجو شری واستو کو اس وقت دل کا دورہ پڑا تھا جب وہ جم میں ٹریڈ مِل پر ایکسرسائز کر رہے تھے۔